پاکستان موٹر وے پولیس ویسٹ زون کوئٹہ میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی

موٹر وے پولیس کی گارڈ نے جنرل سلامی پیش کی اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

جمعہ 14 اگست 2020 20:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) زونل کمانڈر پاکستان موٹر وے پولیس ویسٹ زون کوئٹہ علی شیر جکھرانی نے زونل آفس میں 73 ویں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت کی اور پرچم کشائی کی اس موقع پر موٹر وے پولیس کی گارڈ نے جنرل سلامی پیش کی اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے پولیس علی شیر جکھرانی نے جوانوں اور آفیسران کو مستحکم رہنے اور مملکت پاکستان سے وفاداری کا عہد کرنے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایک ہمیشہ اپنے وطن پر جان نچھاور کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ،انہوں نے کہاکہ آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ گھر یا دفتر میں بیٹھ کر کیک کاٹے اور کھائے بلکہ باہر نکلیں غربا اور محتاجوں کی مدد کریں آج بھی ایسے لوگ ہیں جن کے گھروں میں کھانے کے لئے کچھ نہیں ہوتا ڈی آئی جی موٹروے پولیس اینڈ نیشنل ہائی وے علی شیر جھکرانی نے ضلع پشین کے انٹرنس پوائنٹ پر جشن آزادی کے دن بھی عوام کے درمیان رہے ، نوجوانوں نے ڈی آئی جی موٹروے علی شیر جھکرانی کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے ، تصویریں بھی لیے ، علی شیر جھکرانی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ عوام میں تحائف تقسیم کیے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں ہر سال یوم آزادی نہایت ہی جوش و جذبے سے مناتی ہے یوم آزادی ہمیں اپنے ان بزرگوں ، ماوں اور بہنوں کی یاد دلاتی ہے جنہوں نے پاکستان کو حاصل کرنے کے لئے اپنی جان اور مال سب کچھ قربان کر دئیے ، اس موقع پر ڈی آئی جی علی شیر جھکرانی نے اپنے آس پاس موجود بچوں میں بھی تحائف اور نقدی تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

۔بعد ازاں تقریب گفٹ تقسیم کے سلسلہ میں نیشنل ھائی وے N 50 ژوب روڈ بمعہ عملہ تشریف لے گئے روڈ یوزرز میں گفٹ تقسیم کیئے ۔اور بعداذاں کوئٹہ بیٹ پہنچ کر جوانوں اور آفیسران کے ساتھ یوم آزادی کیک کاٹا اور وہاں سے ہی لک پاس ٹول پلازہ جاکر سیکٹر کمانڈر قلات شہباز عالم کے ساتھ جشن آزادی کیک کاٹا اور روڈ یوزر میں گفٹ تقسیم کیئے تقریبات کے سلسلے کو جاری رکھتے ھوئے مووی پوانٹ پر منعقدہ سیمینار میں شرکت فرما کر ملک پاکستان کے لیئے دعائیں کیں اور خطاب بھی فرمایا تمام فورس سے اپنے پاکستان خصوصا بلوچستان کے عوام کی خدمت کرنے کی ھدایات دیں۔

اس سیمینار میں علاقائی سردار گلاب خان خلجی نے بمعہ اپنے علاقائی افراد کے شرکت کی اور موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور چند گزارشات خصوصا چمن کراچی سنگل روڈ سے ڈبل روڈ و ھر 100 کلو میٹر بعد ہیلپ لائن 1122 قائم کروانے کا کہا جو حکام بالا تک پہچائیں جائیں گے ۔ سیمینار سے فراغت کے بعد واپس زونل آفس کوئٹہ پہنچے