دکی ، ڈپٹی کمشنر آفس میں جشن آزادی کی تقریب ،پرچم کشائی کی گئی ، کیک بھی کاٹا گیا

جمعہ 14 اگست 2020 20:18

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) جشن آزادی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی تقریب میں ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی قبائلی رہنماء سردار معصوم خان ترین،سردار زادہ شہر یار خان ناصر اور اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے پرچم کشائی کی اور تقریبات کا آغاز کیک کاٹ کر کیا اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی تقریب سے ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی ،سردار معصوم خان ترین،سردار خوشدل خان لونی،سردارزادہ شہریار خان ناصر ،اختر محمد استرانہ،ملک کلیم اللہ ترین اور دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ مختلف اسکولوں کے طلبانے ملی نغمے،تقاریر اور مضامین پیش کئے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آبااجداد نے قیام پاکستان کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ہم سب کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک ساتھ متحد ہوکر کام کرنا چائیے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور ہمارے انٹیلیجنس اداروں کی وجہ سے پاکستان کا دفاع مضبوط ہے۔ملک کو ترقی کے ڈگر پر گامزن کرنے کے لئے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں قبائلی رہنماہ ملک کلیم اللہ ترین،سردار خوشدل خان لونی،ٹی جے پی،پی پی پی،اور مقامی اسکول میں علیحدہ علیحدہ تقریبات منعقد ہوئی اور ریلیاں نکالی گئی