راولپنڈی ، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بین الصوبائی منشیات اسمگلر افتخار احمد کے قبضہ سی10کلو ہیروئن کی بڑی کھیپ برآمد

جمعہ 14 اگست 2020 20:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) تھانہ صدرواہ پولیس کی اہم کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار، ہیروئن کی بڑی کھیپ برآمد، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس نے منشیات سمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلر افتخار احمد کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سی10کلو ہیروئن کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی،ایس پی نے مزید بتایا کہ منشیات اسمگلر ہیروئن کی بڑی کھیپ گاڑی میں صوبہ کے پی کے سے پنجاب سمگل کر رہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، سی پی او محمدا حسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ اوصدر واہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والے منشیات اسمگلر اور منشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزادلوائی جائی