جشن آزادی ، آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالے 9ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے

جمعہ 14 اگست 2020 20:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) جشن آزادی کے موقعہ پرراول ڈویژن پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن ، 09ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی راول نے بتایاکہ ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم ممتازکو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے ماچس پٹاخہ کے 153کاٹن برآمد ہوئے، ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان مشتاق اور آدم ربانی کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سی290ڈبی پٹاخے،12آنار،12ڈبی پھُل جھڑیاں اور 10سٹک پٹاخہ برآمد ہوئے،ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان سمیر اور باقر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سی60گولہ پٹاخہ اور34چائنہ پٹاخہ برآمد ہوئے، ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان سید وجیہ الحسن،نعمان اوراندریات کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سی85ڈبی ماچس پٹاخہ،10آنار اور 10ہوائیاں برآمد ہوئیں،ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر ظہور کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سی20 پیکٹ پٹاخہ برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کاسامان فروخت کرنے والے اور آتش بازی کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کے جان و مال کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائی

متعلقہ عنوان :