راولپنڈی پولیس کی اہم کارروائی ،03 منشیات فروش گرفتار

جمعہ 14 اگست 2020 20:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) راولپنڈی پولیس کی اہم کارروائی ،03 منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس برآمد ،مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ،ایس پی صدر نے بتایا کہ ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئی02 منشیات فروش نصرت بلال اور محمد عدیل کو گرفتار کر لیا، ملزم نصرت بلال کے قبضہ سی01کلو360گرام چرس جبکہ ملزم محمد عدیل کے قبضہ سی01کلو865گرام چرس برآمد ہوئی،ایس پی راول نے بتایا کہ ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش امجد محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01 کلو360گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموںکو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جائے

متعلقہ عنوان :