راولپنڈی پولیس کی کارروائی،9ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج

جمعہ 14 اگست 2020 20:18

ٖراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) راولپنڈی پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،09ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ہوئی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس پی راول نے بتایا کہ ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے 02ملزمان دوست محمود اور لال حمزہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم محمد آیاز کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم مظہر بیت کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئی02 ملزمان نعمت اور تیر اللہ کو گرفتار کر لیا، ملزم نعمت اللہ کے قبضہ سی01رائفل222معہ ایمونیشن جبکہ ملزم تیر اللہ کے قبضہ سی01 پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس پی صدر نے بتایا کہ ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم مہران علی کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01رائفل 12بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے ، ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمرہ کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عادل اور ریاست کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائی

متعلقہ عنوان :