سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا رات گئے مختلف شاہراہوں اور علاقوں کا وزٹ، سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا

ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمد کو ناکہ جات بارے بریفنگ دی، سی ٹی او لاہور کو ون ویلرز، ریسنگ اور ہلڑبازی کرنے والوں کو ہدایات جاری کیں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جامعہ سیفٹی و سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا، شہری خوشیاں منائیں، پولیس تحفظ فراہم کررہی ہے، سربراہ لاہور پولیس

جمعہ 14 اگست 2020 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید نے رات گئے شہر بھر کی مختلف شاہراہوں اور علاقوں میں سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا، سربراہ لاہور پولیس نے ماڈلٹاون، گلبرگ، جیل روڈ، کینال روڈ سمیت متعدد علاقوں کا وزٹ کیا، وزٹ کے دوران انہوں نے سی سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کو ٹریفک انتظامات مزید بہتر بنانے، ریسنگ اور موٹرسائیکل پر کرتب دیکھانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی جبکہ ایس پی ماڈلٹاون دوست محمد کو ناکہ جات بارے ہدایات دیں، انہوں نے ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کو بھی حکم دیا کہ ڈولفن اور پیرو فورس کی گاڑیاں پٹرولنگ کرتی نظر آئیں، سی سی پی او لاہور نے پولیس اہلکاروں کو عارضی ناکوں پر شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ جشن آزادی 13 اور 14 اگست کیلئے سکیورٹی و ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جشن آذادی پر ون ویلنگ، ہلڑبازی روکنے کیلئے 124 مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے گئے، جشن آزادی پر مجموعی طور پر 6 ایس پیز کی سپرویڑن میں 35 ڈی ایس پیز اور 84 ایس ایچ اوز فرائض سرانجام دیں گے اور 08 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیئے۔ ڈولفن، پیرو فورس اور ٹریفک پولیس کے خصوصی مشترکہ دستے بھی تعینات رہیں گے، لاہور پولیس کی طرف سے 13 اور 14اگست کو ہونے والے اجتماعات، تقریبات اور ریلیوں کیلئے کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی گئی، تمام فلیگ ہوسٹنگ ایونٹس اور ریلیوں کیلئے علیحدہ علیحدہ پروگرام تشکیل دیا گیا تھا