اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن ،آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالے سمیت چرس ،شراب فرو ش گرفتار

1420 گرام چرس،شراب، الکوحل اور آتش بازی کا سامان برآمد ،مقدمات درج

جمعہ 14 اگست 2020 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ ترنول، مارگلہ و رمنا پولیس کی رات گئے کاروائیاں ، منشیات فروشوں,شراب فروشوں و آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے سمیت چرس ،شراب فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے 1420 گرام چرس،شراب، الکوحل اور آتش بازی کا سامان برآمد کیاگیا ہے ۔

ملزمان میں ظاہرخان,رشید,حفیظ الرحمان،وحید,طلعت,شعبان علی اور یسین شامل ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کاروائی ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز معہ ٹیموں نے کی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔ائی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیموں کو شاباش دی

متعلقہ عنوان :