Live Updates

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، یوم آزادی کی تقریب پر کارگل میں شہید محمد اشرف کی فیملی کے ہمرا پرچم کشائی

جمعہ 14 اگست 2020 21:05

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنرآمنہ منیر نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب پر کارگل میں شہید ہونے والے محمد اشرف کی فیملی کے ہمرا پرچم کشائی کی ،اورجشن آزادی کا کیک کاٹا، جشن آزادی کے موقع پر محکمہ پولیس، ایلیٹ فورس ،سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے د ستوں نے سلامی پیش کی،ڈپٹی کمشنرآمنہ منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن شان و شوکت سے مناتی ہیں ،آزادی کی نعمت دنیا کی ہر نعمت سے بڑھ کر ہے جس کی ہر پاکستانی کو قدر کر نی چاہئے ،قیام پاکستان کے لئے ہمارے آبائو اجداد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ،تقریب سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق ، ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی ، چوہدری محمد رمضان پرویزاور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا کہ14اگست شہدائے آزادی کی یا د دلاتا ہے با بائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ کے مطابق ہم کو وطن کے لئے مل جل کر چلنا ہو گا ،اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بناناہوگا ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق ملک کو ترقی یافتہ ، امن کا گہوارہ و خوشحال بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریا ں ادا کرنا ہونگی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ ،اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اقرا مصطفی،اے سی یوٹی ارم شہزادی ،سابق تحصیل ناظم میاں جاوید اقبال ، طلبا و طالبات ،قومی کھلاڑیوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی،تقریب کے آخر پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی، بعدازاں ڈپٹی کمشنرآمنہ منیر نے ڈسڑکٹ جیل، اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں میں مٹھائی تقسیم کی، دارلامان میں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیاجبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں مریضوں میں پھل و مٹھائی بھی تقسیم کی گئی،ریسکیو 1122کے زیر اہتمام بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات