یوم آزادی کے موقع پر پولیس لائنز جہلم میں تقریب

ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ،ایس پی انویسٹی گیشن

جمعہ 14 اگست 2020 21:12

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) یوم آزادی چودہ اگست کے موقع پر پولیس لائنز جہلم میں تقریب کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق چودہ اگست کے حوالے سے پولیس لائنز جہلم میں تقریب کا انعقاد تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم شازیہ سرور سمیت دیگر پولیس کے افسران و ملازمین نے شرکت کی تقریب کے آغاز سے قبل سائرن بجا کر دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے بعد پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر جہلم پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی پیش کرتے ہوئے مارچ پاس کیا تقریب سے خطاب کرتے ہئے ایس پی انویسٹی گیشن شازیہ سرور نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اس موقع پر ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم ان کے حوصلوں اور قربانیوں کو خراج تحسین کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :