ٹوبہ ٹیک سنگھ، یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت دیگر ضلعی افسران کی شرکت

جمعہ 14 اگست 2020 21:12

ٹو بہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) یوم آزادی کی مرکزی تقریب تحصیل کونسل ہال ٹو بہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر ڈسٹرکٹ آفیسر رانا عمر فاروق پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق،ایم پی اے سعید احمد سعیدی،ڈی ایس پی صدر سر کل نعیم عزیز سندھو، ڈی ایس پی ٹریفک محمد سعید، اے سی ٹوبہ رضوان الحق پوری، چوھدری رمضان پرویز، ریسکیو انچارج میاں فرازمنیر،سی ای او ایجوکیشن مہر آفتاب،سی ای او میو نسپل کمیٹی محمد زاہد، صدر انجمن تا جرا ں میاں عا مر حنیف، پولیس افسران و ملازمان، دیگر محکموں کے ضلعی سر براہان، پی ٹی آئی ٹو بہ کے مر کزی عہدہ دران او ر الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا نمائندگان سمیت خواتین بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی. رنگا رنگ تقریب میں پرچم کشائی کے موقع پرپولیس. ایلیٹ پولیس. ریسکیو. سول ڈیفنس.کے چاق وچوپند دستے نے سلامی پیش کی. تقریب میں پاکستان کی سلامتی امن ترقی اورخوشحالی اورکشمیرکی آذادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں. یوم آزادی کی خوشی میں پاکستانی پرچم کو ہوا میں چھوڑا گیا اور گھوڑا ڈانس کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیااس موقع پر شہدائ کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئے اور ٹیبلو پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق،پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق ایم پی اے سعید احمد سعیدی نے پرچم کشائی کی۔۔تقریب میں یوم آزادی کی خوشی میں گھوڑا ڈانس بھی کروایا گیااورپرندوں کو آزاد کیا گیا۔ تقریب کو دیکھنے کے لیے خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہو ئی۔ مہمانان خصوصی و دیگر افراد نے سکولوں کے بچوں کی یو م آزادی کے سلسلے میں بنائی گئی تصویر،پنٹینگ اور تصویری خاکوں کی آرٹ گیلری میں کی گئی نمائش کا وزٹ کیا اور بچو ں کی اس کاوش کو سراہا۔

اس کے بعد مہمامان خصوصی نے خطاب کر تے ہو ئے بانی پاکستان اور تحر یک پاکستان کے کر دار پر روشنی ڈالی اور پاکستان کی تر قی میں ہر فرد کے کردار کی اہمیت کو بیان کیا

متعلقہ عنوان :