ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانیوالی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ملزمان کا ساتھی زخمی، حملہ آور 1 ملزم گرفتار دیگر کی تلاش جاری

جمعہ 14 اگست 2020 21:12

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانیوالی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ملزمان کا ساتھی زخمی، حملہ آور 1 ملزم گرفتار دیگر کی تلاش جاری،آج تقریباً 5.

(جاری ہے)

30 بجے صبح محمد حسن ایس آئی انچاج چوکی مقبول شھید اور خضر حیات اے ایس آئی مع ملازمان پولیس مقدمہ نمبر 565/20 بجرم 392 ت پ تھانہ رجانہ میں گرفتار رھزنی کے ملزم فیصل سلیم ولد محمد سلیم قوم بٹ سکنہ ڈاکخانہ بازار رجانہ کے انکشاف پر اسکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری و برآمدگی کے لئے بسواری سرکاری گاڑی جارھے تھے کہ لنک روڈ بھاگٹ سے 361 گ ب نزد جنگل پہنچے تو نا معلوم ملزمان نے آتشیں اسلحہ سے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ملزمان جنگل میں چھپ گئے، حملہ آور ملزمان کی فائرنگ سے انکا گرفتار ساتھی ملزم فیصل زخمی ھو گیا وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ رجانہ مع نفری اور ارد گرد کے تھانہ جات اور ایلیٹ کی نفری موقع پر پہنچ گئے پولیس کی جانب سے جنگل کا گھیراؤ کر کے ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا گیا دوران سرچ حملہ آور ملزمان میں سے ایک ملزم نصراللہ عباد ولد عباد قوم راجپوت سکنہ 286 گ ب کو اسلحہ سمیت جنگل کے دوسری جانب نہر کے پاس سے گرفتار کر لیا گیا جسکے دیگر ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ھے قبل ازیں بھی اسی علاقہ میں ڈاکو ناکہ لگا کر عوام کو لوٹنے کی کوشش ھوتی رھی ھے عوام الناس کی شکایت پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے اس علاقہ میں پولیس کو گشت بڑھانے اور ناکہ بندی کی ھدائیت کی تھی- قوی امکان ھے کہ یہ وھی جرائم پیشہ افراد ھیں جنکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا