لورالائی میں 14 اگست کی تقریب

کشمیری مسلمان اپنے مقاصد میں کامیاب ہونگے، بہت جلد آزادی کی نوید ملے گی، مقررین

جمعہ 14 اگست 2020 21:15

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) لورالائی میں 14 اگست کی بڑی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خاص سابق گورنر بلوچستان سردار گل محمد خان جوگیزئی تھے تقریب کا آغاز کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ پرچم کشائی کر کے کیا اس موقع پر پولیس کے چاق چوبند دستے نے پرچم کو سلامی دی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لورالائی فیاض علی ،ایس ایس پی محمد جواد طارق ،ڈسٹرکٹ آفیسران ،قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سردار گل محمد خان جوگیزئی،ڈپٹی کمشنر لورالائی فیاض علی، ایس ایس پی محمد جواد طارق اور دیگر نے کہا کہ پاکستان ہمارے آبائو اجداد نے جان اور مال کی قربانیاں دیکر حاصل کیا تھاآج کادن ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے الحمداللہ آج پاکستان ایٹمی ملک ہے پاکستان ہمارے لئے اور دوسرے مسلمان ملکوں کے لئے فخر ہے انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس طرح ملک کے دفاع کے لئے متحد ہونا ہو گا انہوں نے کہا کہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ ہے اور ہندوستان کی غاصب فوج نے ایک سال سے زائد کے عرصے سے کرفیو لگا کر کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہوئے ہیں لیکن پھر بھی نہتے کشمیری مسلمان بھارتی فوجی درندوں کا مقابلہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مسلمان اور اللہ کی طاقت انکے ساتھ ہیں انشااللہ کشمیری مسلمان اپنے مقاصد میں کامیاب ہونگے اور بہت جلد آزادی کی نوید ملے گی