آج کا دن ان تمام قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آبا اجداد نے ہمارے لیئے یہ پیارا ملک بنانے کے لیئے دیں، بیرسٹر فروغ نسیم

آئیں ساتھ مل کر آزادی کے تمام شہدا کو سلام پیش کریں۔ آج کا دن ہمیں ہمارے عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت کی بھی یاد دلاتا ہے، یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

جمعہ 14 اگست 2020 21:16

آج کا دن ان تمام قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آبا اجداد نے ہمارے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ان تمام قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آبا اجداد نے ہمارے لیئے یہ پیارا ملک بنانے کے لیئے دیں۔ آئیں ساتھ مل کر آزادی کے تمام شہدا کو سلام پیش کریں۔ آج کا دن ہمیں ہمارے عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت کی بھی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے اپنے اصولوں پر ڈٹے رہنے کا ثمر ہمیں پاکستان کی صورت میں ملا۔ ہم سب مل کر اپنے قائد کو سلام پیش کرتے ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم بہت سارے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں مگر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد کو ہر دن یاد رکھنا ہو گا۔ہم دنیا کے ہر فورم پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور اپنے کشمیری بھائی بہنوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے ۔ کشمیر پر بھی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔۔۔۔۔توصیف