وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کیلئے علامہ اقبال کا شعر ٹویٹ کردیا
دھرنے میں نوجوانوں کیلئے یہ مرکزی پیغام تھا، سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا، لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
جمعہ 14 اگست 2020 21:22
(جاری ہے)
انہوں نے قوم پر زور دیا کہ کہ اتحاد ایمان اور نظم و ضبط کی مشعل راہ پر چلتے ہوئے ہر چیلنج کا مقابلہ کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک نے بہت سے محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کیا ہے قائداعظم محمد علی جناح کے وژن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمسایہ ملک کی دشمنی سے لیکراس کے مذموم ارادوں دہشت گردی کی لعنت اور قدرتی آفات سے نمٹنے سے لیکر وبائی امراض تک ہماری قوم نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا یوم آزادی مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت ملک کو ایک ایسا نظام حکمرانی دینے کیلئے پوری تندہی سے کام کر رہی ہے جو آزادی کے نظریات اور مقاصد کی عکاسی کرتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں قانون کی حکمرانی و بالادستی پر مبنی نظام چاہتے ہیں ریاست مدینہ کے سنہری اصول ہمارا رول ماڈل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم آزادی مناتے وقت پوری قوم کی دل مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی فوجی محاصرے پر بہت رنجیدہ ہے جو گزشتہ ایک سال سے بھارتی فوج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پوری قوم کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین بھارتی خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے نازی نظریئے سے علاقائی امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے اقوام عالم کو آگاہ کرتے رہیں گے۔عمران خان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یقین ہے کہ بہادر کشمیری بھائیوں کی جدوجہد حق خود ارادیت ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔انہوں نے آبائو اجداد کے وژن کے مطابق وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے اللہ تعالی سے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لئے بھی میری دعائیں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اللہ تعالی مظلوم کشمیریوں کو جدوجہد آزادی میں کامیابی عطا فرمائے۔مزید اہم خبریں
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.