فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے نئے آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں آنا ہوگا: ریشم

جمعہ 14 اگست 2020 21:48

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے نئے آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں آنا ہوگا: ریشم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلمو ں کی کامیابی سے ہی سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوسکتا ہے،انڈسٹری کے عروج کے لئے نئے آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں آنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے ہمیںبلا تعطل فلمیںبنانا ہوںگی اور تب جا کر ہم کامیابی کی طرف گامزن ہو سکیں گے ، اگر اچھے اسکرپٹ اورنئے آئیڈیاز کی حامل فلمیں بنیں تو فلم بین ضرور سینما گھروں کا رخ کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری کے لئے ایک تھنک ٹینک کی طرز پر پلیٹ ح*فارم ہونا چاہیے جہاں پر ایک سوچ کو اتفاق رائے سے آگے بڑھایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :