لاہور پولیس نے ون ویلنگ کے مرتکب 7 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے

جمعہ 14 اگست 2020 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) لاہور پولیس نے 13 اگست کی رات سے 14 اگست کی صبح تک ون ویلنگ کے مرتکب 7 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کا سراغ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مانیٹرنگ سے لگایا تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ہلڑ بازی، لڑائی جھگڑا کرنے والے افراد پر بھی کڑی نظر رکھی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایسے واقعات کی متعدد رپورٹیں موصول ہوئی ہیں، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے چار گھنٹے بعد رپورٹ آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر کو بھیجی جاتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :