آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے، بلاول بھٹو زرداری

انسانی وقار کا احترام اور انسانیت کی ترقی کی ضمانت جمہوریت کے علاوہ اور کوئی نظام نہیں دیتا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ہماری قوم کے نوجوان متحرک اور آزادی کی اہمیت و افادیت سے بخوبی واقف ہیں پاکستانی قوم اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتی ہے، جسے یہ عزم تحریکِ آزادی سے وراثت میں ملا ہے،پاکستان کی تحریکِ آزادی ایک پٴْر امن سیاسی جدوجہد تھی قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے آنے والی نسلوں کی خاطر سامراج کی زنجیریں توڑیں تھیں تاکہ آئندہ نسلوں کو جبر، مذہبی امتیاز اور ہر طرح کی زیادتیوں سے محفوظ رکھا جائے، یوم آزادی پر پیغام

جمعہ 14 اگست 2020 22:05

آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے۔انسانی وقار کا احترام اور انسانیت کی ترقی کی ضمانت جمہوریت کے علاوہ اور کوئی نظام نہیں دیتا۔ یوم آزادی پر قوم کے نام اپنے پیغام میں بلاول نے کہا کہ ہماری قوم کے نوجوان متحرک اور آزادی کی اہمیت و افادیت سے بخوبی واقف ہیں پاکستانی قوم اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتی ہے، جسے یہ عزم تحریکِ آزادی سے وراثت میں ملا ہیپاکستان کی تحریکِ آزادی ایک پٴْر امن سیاسی جدوجہد تھی قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے آنے والی نسلوں کی خاطر سامراج کی زنجیریں توڑیں تھیں تاکہ آئندہ نسلوں کو جبر، مذہبی امتیاز اور ہر طرح کی زیادتیوں سے محفوظ رکھا جائے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں تاکہ ہم اپنی عبادت، اظہار رائے، اور ایسوسئیشن کی آزادی سے بھرہ مند ہوں تاکہ ہم ووٹ کی طاقت کے ذریعہ حکومتوں کا احتساب کرسکیں تاکہ ہمیں بلا تاخیر کے انصاف کی فراہمی یقینی ہو دوراندیشی و خود احتسابی زندہ قوموں کی اوصاف ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ آٹا، چینی اور پٹرول جیسی روزمرہِ استعمال کی اشیائ آج مافیاز کے کنٹرول میں کیوں ہیں 74 ویں یوم آزادی پر عوام سوال اٹھا رہے ہیں سوال ہے کہ بھوک اور غربت کے خاتمے پر ریاستی وسائل کیوں خرچ نہیں کیئے جا رہے وہ وسائل آزادیِ اظہارِ رائے و میڈیا اور مخالفین کو دبانے کے لئے ریاستی وسائل کیوں استعمال کیے جارہے ہیں انصاف کی ترازو کے توازن کی اساس اخباری شہ سرخیاں کیوں بن رہے ہیں آمریت اور نظریہ ضرورت ہر چند سالوں کے بعد کیوں سر اٴْٹھا کے سامنے آتے رہتے ہیں پاکستان کو تاحال اپنے بانی قائداعظم کے عین وژن کے مطابق کھڑا ہونے کے لیئے تگ ودو کیوں کرنا پڑ رہی ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کا حل آئین و اور پارلیمنٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، اور جمہوریت کو تسلیم کرنے اور ان کی پائمالی کے خاتمے میں ہے جب تک قانون کے سامنے سب برابر نہیں ہوں گے، ملک اندرونی و بیرونی بحرانوں کا شکار رہے گا: پی پی پی چیئرمین نے قائداعظم اور ان کی قیادت میں تحریک آزادی میں حصہ لینے والے رفقائ کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ پیپلز پارٹی ملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے آئین و جمہوری اصولوں کی پیروی کرے گی۔