ترک صدر رجب طیب اور انجیلا میرکل کی ٹیلیفونک بات چیت

جرمن چانسلر کی بحیرہ روم کے تنازعے میں ثالثی کی کوشش

جمعہ 14 اگست 2020 22:32

ترک صدر رجب طیب اور انجیلا میرکل کی ٹیلیفونک بات چیت
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) مشرقی بحیرہ روم میں ایک ترک اور ایک یونانی جہاز کے تصادم کی اطلاعات کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کشیدگی میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے حالات کے سنگین تر ہو جانے کے خلاف انتباہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کا جہاز ’اورٴْوک ریس‘ اس ہفتے کے آغاز سے ہی رہوڈز کے جزیرے کے جنوب میں قدرتی گیس کی تلاش میں ہے۔

ترکی ایک ایسے سمندری علاقے سے متعلق دعویٰ کر رہا ہے، جو حقیقت میں یونان کے بحری اقتصادی زون سے تعلق رکھتا ہے۔ یونان کے سرکاری ٹیلی وڑن کے مطابق جمعرات کے روز جزیرے کرِیٹا کے جنوب میں یونانی اور فرانسیسی جنگی جہازوں نے بڑی عسکری مشقیں بھی کیں۔ اسی بارے میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترک صدر ایردوآن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں ثالثی کی کوشش بھی کی۔