راولپنڈی میں ماں نے دو بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا

ڈھوک علی اکبر میں ماں نے دو بیٹیوں کے گلے کاٹ کر قتل کر ڈالا، قتل ہونے والی بچیوں میں چار سالہ علیشباہ اور دو سالہ عائشہ شامل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 14 اگست 2020 19:35

راولپنڈی میں ماں نے دو بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 اگست2020ء) راولپنڈی میں ماں نے دو بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک علی اکبر میں ماں نے دو بیٹیوں کے گلے کاٹ کر قتل کر ڈالا، قتل ہونے والی بچیوں میں چار سالہ علیشباہ اور دو سالہ عائشہ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں سے جھگڑے کے بعد انعم نے انتہائی قدم اٹھایا، تھانہ مندرہ کی پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر ماں نے بچیوں کو قتل کرنے کے بعد خود تیزاب پی لیا، ماں کو تشویشناک حالت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سرگودھا ریجن میں پوتے کے ہاتھوں دادای قتل اور بچوں نے باپ کو زہر دے دیا۔پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ریجن کے علاقہ دریاخان کے موضع ٹبہ جھنج میں گھریلو جھگڑے پر پوتے نے چھریوں کے وار کرکے اپنی دادی کو قتل کر دیا جس پر پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے مقدمہ قتل درج کر لیا۔

اسی طرح موضع ٹبہ جھنجانوالہ میں بیٹوں نے باہم صلاح مشورہ ہو کر اپنے باپ کو مبینہ طور پرزہر دے کر مار ڈالا۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی جس کی مکمل میڈیکل رپورٹ کے بعد کاروائی کے لئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ معاشرے میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں، کبھی کاروکاری، کبھی غربت اور کبھی لڑائی جھگڑا ان واقعات کی وجہ بنتے ہیں۔ جہالت، غربت اور شعور کی کمی کی وجہ سے واقعات میں کمی نہیں آرہی بلکہ بھڑتی غربت اور برداشت میں کمی کی وجہ سے ایسے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ تعلیم وتربیت اور براداشت سکھا کر ہم آنے والی نسلوں کو ایسے عمل کرنے سے روک سکتے ہیں۔ 

متعلقہ عنوان :