ہسپانوی شہر بارسلونا میں آتشزدگی، 3 پاکستانی باشندے جاں بحق

آتشزدگی شہر کے بارسلونیٹا ضلع میں ایک عمارت کے تہہ خانے میں ہوئی جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، تینوں کا تعلق پاکستان سے تھا: ترجمان پولیس

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 15 اگست 2020 03:44

ہسپانوی شہر بارسلونا میں آتشزدگی، 3 پاکستانی باشندے جاں بحق
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2020ء) ہسپانوی شہر بارسلونا میں آتشزدگی، 3 پاکستانی باشندے جاں بحق۔ آتشزدگی شہر کے بارسلونیٹا ضلع میں ایک عمارت کے تہہ خانے میں ہوئی جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، تینوں کا تعلق پاکستان سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی ہسپانوی شہر بارسلونا میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی باشندے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں تین اموات کے علاوہ چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ آتشزدگی شہر کے بارسلونیٹا ضلع میں ایک عمارت کے تہہ خانے میں صبح سویرے ہوئی جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 
انہوں نے مزید برایا کہ مرنے والے تینوں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔ میئر بارسلونا کے دفتر کے مطابق واقعہ میں چار زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔