اسپین: کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی، حکام سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور

ملک بھر میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی، نائٹ کلبز اور رات گئے تک کھلے رہنے والے بارز بھی بند کرنے کا حکم

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 15 اگست 2020 07:21

اسپین: کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی، حکام سخت اقدامات ..
پیرس (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست 2020ء) کورونا وائرس کی دوسری لہر، اسپین میں یومیہ کیسز کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی، نائٹ کلبز اور رات گئے تک کھلے رہنے والے بارز بھی بند کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی دوسری لہر نے حکام کو سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کی دوسدری لہر کے دوران یومیہ کیسز کی تعداد تین ہزار تک جاپہنچی ہے جس کے بعد حکومت نے حفاظتی اقدامات میں سختی کر دی ہے۔ اسپین کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا اطلاق آج سے ہی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات میں سگریٹ نوشی کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بنتی نظر آئی ہے جس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ملک بھر میں نائٹ کلبز اور رات گئے تک کھلے رہنے والے بارز بھی بند رہیں گے۔ ریستوران سے متعلق بھی قوانین میں سختی کر دی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ اسپین میں اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 37 ہزار 334 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد 28 ہزار 605 ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :