اوباما کی پوسٹل بیلٹنگ کے حوالے سے ٹرمپ پر تنقید

ہفتہ 15 اگست 2020 12:48

اوباما کی پوسٹل بیلٹنگ کے حوالے سے ٹرمپ پر تنقید
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2020ء) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں پوسٹل بیلٹنگ میں متنازعہ توسیع کی وجہ سے پوسٹ کی سروسز کو کمزور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی جماعت ریپبلکن کے امیدوار پوسٹل بیلٹنگ پر دھوکہ دہی کے خدشے کی وجہ سے تنقید کرتے رہے ہیں۔ ادھر صدر ٹرمپ کو خدشہ ہے کہ ڈیموکریکٹس پوسٹ کے ذریعے ووٹنگ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تاہم ٹرمپ کے ناقدین کا الزام ہے کہ وہ اپنی تنقید سے انتخابات کی مجموعی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ شکست کی صورت میں انتخابی نتائج پر شکوک پیدا کیا جاسکیں۔