Live Updates

خارجہ پالیسی میں توازن ،کسی ملک سے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں‘ ہمایوں اختر

وزیر اعظم عمران خان پانچ سال بعد جب عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سر خرو ہوں گے‘ اوور سیز کے وفد سے گفتگو

ہفتہ 15 اگست 2020 12:56

خارجہ پالیسی میں توازن ،کسی ملک سے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے خارجہ پالیسی میں توازن رکھا ہوا ہے اس لئے کسی ملک سے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہیں کی جانی چاہئیں،وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے بہترین مفاد میں اپنی سیاست کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر معمولی فیصلے کئے ہیں ، کئی دہائیوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کیلئے تھوڑا وقت درکار ہے اور حکومت معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔

اپنی رہائشگاہ پر اوور سیز پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کا ملک کی معیشت کو چلانے اور ترقی میں کلیدی کردار ہے جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا ، حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور انہیں ہر سطح پر عزت و احترام دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راوی ریور پراجیکٹ اوور سیز پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے اور حکومت بیرون ممالک اپنے پاکستانی بھائیوں سے بڑی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہے ۔ ہمایوں اخترخان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی ماضی کے حکمرانوں کی طرح ڈھنگ ٹپائو پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر وقت پورا کر سکتے ہیںلیکن اس کے برعکس تحریک انصاف کی حکومت اداروں میں اصلاحات لارہی ہے ، ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادیں میسر آ سکیں ، کرپشن اور چور بازاری کا راستہ رکے اور ہر کوئی قانون کے سامنے جوابدہ ہو ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ انشااللہ وزیر اعظم عمران خان اپنے عزم سے ملک اور عوام کی تقدیر بدلیں گے اور پانچ سال بعد جب عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سر خرو ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات