ابوظبی کے پاکستانی ویزہ ہولڈرز چند منٹس کے آن لائن پراسس کے بعد امارات واپس جا سکتے ہیں

ICA کی ویب سائٹ پر دستاویزات کی تصدیق کے مختصر مرحلے سے ابوظبی واپسی آسان ہو گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 15 اگست 2020 13:25

ابوظبی کے پاکستانی ویزہ ہولڈرز چند منٹس کے آن لائن پراسس کے بعد امارات ..
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2020ء) جو پاکستانی کورونا وبا کے باعث اب تک امارات واپس نہیں جا سکے، اگر وہ ابوظبی کے ویزہ ہولڈرز ہیں تو پھر ان کے لیے امارات واپسی بہت آسان ہو گئی ہے۔ فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (ICA) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NCEMA) کی جانب سے اماراتی ویزہ ہولڈرز کی واپسی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت ابوظبی کا ویزہ رکھنے والوں کو اب کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

جس کے انتظار میں کئی بار ہفتے اور مہینے بھی لگ جاتے ہیں۔ پاکستانی ویزہ ہولڈرز کو صرف اتنا کرنا ہو گا کہ ٹکٹس کی بکنگ کروانے سے پہلے ICA کی ویب سائٹ uaeentry.ica.gov.ae پر کلک کرنا ہوگا۔ جہاں وہ اپنے پاسپورٹ پر درج کوائف اور اماراتی آئی ڈی کا اندراج کریں گے۔

(جاری ہے)

ان دستاویزات کے کارآمد ہونے کی صورت میں ICA کی جانب سے چند منٹس کے اندر اندر تصدیق کر دی جائے گی۔

جس کے بعد پاکستانی ویزہ ہولڈرز امارات جانے کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ جو پاکستانی اتحاد ایئر لائنز کی پرواز سے ابوظبی کا سفر کریں گے ان کے لیے سفر سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹورپورٹ حاصل کرنا لازمی ہو گا، جسے فلائٹ کے وقت جاری ہوئے 96 گھنٹے سے زائد وقت نہ ہوا ہو۔ یہ کورونا ٹیسٹ کسی مستند لیبارٹری سے کروانا ہو گا۔ اگر کسی کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آتی ہے تو ایسی صورت میں اسے پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ البتہ 12 سال سے کم عمر بچے اور ذہنی و جسمانی معذوروں کوپی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :