مودی حکومت کا 1.46 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

بھارت میں کورونا وائرس کے خلاف ممکنہ ویکسین آزمائشی مراحل میں ہے،تقریب سے خطاب

ہفتہ 15 اگست 2020 14:31

مودی حکومت کا 1.46 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملکی معیشت کو دوبارہ مستحکم کرنے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی کے لال قلعے پر جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کورونا بحران سے متاثرہ معیشت کو دوبارہ مستحکم کرنے کے لیے حکومت 1.46 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ بھارتی وزیراعظم نے سپلائی چین کے شعبے میں بین الاقوامی کمپنیوں پر انحصار کے بجائے قومی پیداوار پر بھی زور دیا۔ مودی نے مزید کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے خلاف ممکنہ ویکسین آزمائشی مراحل میں ہے اور منظوری کی صورت میں ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کر دی جائے گی۔