بیروت دھماکے،حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی

اگر اس تخریب کاری میں اسرائیل ملوث ہوا تو اسے اس کے برابر ہی قیمت ادا کرنا پڑے گی،حسن نصراللہ

ہفتہ 15 اگست 2020 14:31

بیروت دھماکے،حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) حزب اللہ نے بیروت دھماکوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی صورت میں اس پر حملے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی تنظیم بیروت دھماکوں کی تحقیقات کے نتیجے کا انتظار کرے گی اور اگر اس تخریب کاری میں اسرائیل ملوث ہوا تو اسے اس کے برابر ہی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ بیروت دھماکوں سے متعلق دو نظریات زیر تفتیش ہیں کہ یہ ایک حادثہ ہے یا امیونیم نائٹریٹ کو وجہ بنا کر تخریب کاری کی گئی ہے۔حسن نصر اللہ نے مطالبہ کیا کہ لبنان میں روایتی سیاسی جماعتوں کے ذریعے نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔