امریکا اور برطانیہ میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، ٹیکساس میں مزید 313 ہلاکتیں

آئرلینڈ میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث لوگوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تاکید

ہفتہ 15 اگست 2020 14:31

امریکا اور برطانیہ میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، ٹیکساس میں مزید 313 ہلاکتیں
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) برطانیہ میں ایک ماہ بعد کورونا کی1400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد3 لاکھ16ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ اموات41 ہزار3 سو سے زیادہ ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے انگلینڈ کے شمال مغربی علاقے اور لیسٹر میں لاک ڈاون کی پابندیاں برقرار رکھنے اور فرانس سے برطانیہ آنے والوں کو چودہ روز قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس میں وائرس سے مزید 313 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد یہاں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد9602 ہوگئی ہے۔ جبکہ ریاست کیلی فورنیا میں کیسز کی تعداد6 لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے۔آئرلینڈ میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے باعث لوگوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔