بابائے اردو مولوی عبدالحق کی59ویں برسی کل منائی جائے گی

ہفتہ 15 اگست 2020 18:08

بابائے اردو مولوی عبدالحق کی59ویں برسی کل منائی جائے گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) بابائے اردو مولوی عبدالحق کی59ویں برسی کل(اتوار)منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی جامعہ اردو کی جانب سے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی59ویں برسی کے موقع پر جامعہ اردوکے عبدالحق کیمپس میں بابائے اردو مولوی عبدالحق کے مزارپر صبح 10بجے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرعارف زبیر، رجسٹرار ڈاکٹرساجد جہانگیر ،تدریسی و غیر تدریسی عملہ گل افشانی و فاتحہ خوانی کریں گے ۔