ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیو مہم کے حوالے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کردیئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 15 اگست 2020 18:42

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیو مہم کے حوالے فول پروف سیکورٹی ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں پولیو مہم کے لیے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں،پولیو مہم مورخہ 15 اگست تا 18اگست 2020کو ضلع ہذا میں جاری رہے گی تفصیلات کے مطابق ضلع ہذا کی چاروں تحصیلوں میں پولیو ٹیمز کے ساتھ مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ضلع ہذا میں 56یونین کونسل/شہری علاقہ ہیں جہاں پولیو کی ویکسینز 5 سال سے کم عمر بچوں کو پلائی جائے گی ہر ٹیم کے ساتھ جہلم پولیس کے مسلح جوان تعینات کیے گئے ہیں پولیو مہم کی سپر ویڑن متعلقہ ڈی ایس پیز صاحبان اور جملہ ایس ایچ اوز کریں گے ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ تھانہ میں تمام ٹیمز کو چیک کریں گے اور پولیس ملازمین کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اور ڈیوٹی کی حساسیت و نوعیت کی بابت بریف کریں گے علاوہ ازیں ایس ایچ اوز، محافظ سکواڈ، QRF سیکشنز اور ایلیٹ سیکشن اپنے علاقہ میں موٴثر گشت کریں گے تاکہ پولیو ٹیم کی طرف سے کوئی بھی کال آئے تو فوری طور پر متعلقہ جگہ پہنچ کر ان کی مدد کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :