ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی،ناجائز اسلحہ کے چھ ملزمان سمیت تین منشیات فروش گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 15 اگست 2020 18:49

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی،ناجائز اسلحہ ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6ملزمان سمیت3منشیات فروش گرفتار،5عدد پسٹل30بور،1عدد رائفل7MMمعہ روندز ،2کلو590گرام چرس اور60لیٹر شراب برآمد،تفصیلات کے مطابق ایس آئی سکندر اعظم تھانہ دینہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر سلیمان ولد محمد سلیمان سکنہ ڈومیلی محلہ دینہ سے پسٹل30بور معہ6 روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اے ایس آئی محمد ریاض تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شعیب حسن ولد متعلی خان سکنہ ہرنپور پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس آئی عاطف یونس تھانہ صدر نے اقدام قتل کے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم عاطف حسین عرف عاطی ولد آصف حسین سکنہ متیال جہلم کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ4روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس آئی ضیاء محمود تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم یٰسین فاروق عرف بابر ولد فاروق احمد سکنہ سنگھوئی جہلم سے پسٹل30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIشہباز احمد تھانہ لِلہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عرفان ولد محمد رمضان سکنہ ڈھڈی تھل پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اے ایس آئی انصر اقبال تھانہ لِلہ نے اقدام قتل کے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم ہیبت خان ولد محمد خان سکنہ کندوال کے انکشاف پر رائفل7MMمعہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی خالد محمود تھانہ سٹی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عاقب ولد عبدالرحمٰن سکنہ کالا گجراں جہلم سے 1کلو240گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد بابر تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے 2کس منشیات فروش 1۔جعفر عباس ولد عباس عتیق سکنہ سرگڈھن سوہاوہ سے 1کلو350گرام چرس برآمد اور2۔طارق محمود ولد محمد اکرم سکنہ ڈھوک کریم بخش سوہاوہ سے 60لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔