انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹر کو پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ

سینئر آل راونڈر شعیب ملک کے ٹیم کے جوائن کرنے کے بعد فاسٹ باولر محمد موسیٰ کو ریلیز کر دیا جائے گا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 اگست 2020 18:51

انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹر کو پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2020ء) انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹر کو پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، سینئر آل راونڈر شعیب ملک کے ٹیم کے جوائن کرنے کے بعد فاسٹ باولر محمد موسیٰ کو ریلیز کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینیجمنٹ نے انگلینڈ میں قومی ٹیم کے اسکواڈ کیساتھ موجود ایک اور کھلاڑی کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سینئر آل راونڈر شعیب ملک انگلینڈ پہنچ گئے ہیں، وہ جلد ہی اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔ شعیب ملک انگلینڈ میں قومی ٹیم کے اسکواڈ کو سب سے تاخیر میں جوائن کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ شعیب ملک کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے بھارت میں پھنس گئے تھے، اسی وجہ سے وہ پہلے ٹیم کو جوائن نہ کر سکے۔ شعیب ملک انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک کی دستیابی کے بعد اب نوجوان فاسٹ باولر محمد موسیٰ کو ٹیم سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محمد موسیٰ کو اسکواڈ سے ریلیز کر کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔