ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں مصری شاہ پولیس کی کارروائی۔جائیداد کے تنازعے پر سگے تایا کو قتل کرنیوالا بھتیجا دوست سمیت گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 15 اگست 2020 18:59

ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں مصری شاہ پولیس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں مصری شاہ پولیس کی کارروائی۔جائیداد کے تنازعے پر سگے تایا کو قتل کرنیوالا بھتیجادوست سمیت گرفتار۔ملزم اسفندنے دوست عمر کے ساتھ مل کراپنے سگے تایا 50سالہ شہزاد بیگ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان مقتول شہزاد بیگ کو شدید زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

مقتول چندروز میو ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔گرفتارملزمان سے واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔انچارج انویسٹی گیشن مصری شاہ اخترمحمودنے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورکی طرف سے قتل کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔