Live Updates

سنگجانی تا ڈھوک ٹمن روڈ منصوبہ مکمل ہوگیا ہے جو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ‘

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک امتیاز کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

ہفتہ 15 اگست 2020 19:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک امتیاز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی وخصوصی اقدامات اسد عمر کے ترقیاتی فنڈز 1 کروڑ 75 لاکھ روپے سے سنگجانی تا ڈھوک ٹمن روڈ منصوبہ مکمل ہوگیا ہے جو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ‘ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک امتیاز نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر اسد عمر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 کے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں واٹر سپلائی اسکیم،روڈز گلیوں کی پختگی اور بجلی کی فراہمی کے 9 کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ملک امتیاز نے کہا کہ انتخابات کے دوران ڈھوک ٹمن کی عوام نے وفاقی وزیر اسد عمرسے روڈ کی پختگی کا مطالبہ کیا تھا جو آج روڈ کی تکمیل سے پورا گیا ہے منصوبے پر 1 کروڑ 75 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور بہت جلد ڈھوک پراچہ کے مقام پر ایک جنرل ھسپتال کا افتتاح ہونے جا رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات