سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی جشن آزادی بھرپورجوش و خروش سے منایا ،کار ریلی کا اہتمام

ہفتہ 15 اگست 2020 20:00

اسٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2020ء) دنیا بھر کی طرح سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی جشن آزادی بھرپور جوش و خروش سے منایا اس سلسلہ میں کار ریلی نکالی گئی جس کا اہتمام شفقت کھٹانہ ایڈووکیٹ اور چوہدری رحمت علی نے کیا تھا کار ریلی کے اختتام پر ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ملی نغمے اور قومی ترانہ پڑھ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا بعد ازاں ایک سو پاونڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیاجشن آزادی کی سب سے بڑی تقریب کے مہمان خصوصی سویڈن کے پارلیمانی رکن سرکن کوسے اور سفارتخانہ پاکستان کے ہیڈ عرفان احمد تھے۔

(جاری ہے)

جشن آزادی کی تقریب میں عامر ندیم،عامر جبار ،آصف بٹ، عمران حیدر، شاہد گجر، احمد خاں، غلام احمد بہلی، سمیت بچوں بڑوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی کار ریلی کے اختتام پر کاشف کھٹانہ نے ریلی کے شرکائ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے محبت کا آظہار کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرامز کرواتے رہیں گے ۔ریلی کے آغاز و اختتام پر ڈھولوں کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔