Live Updates

پاکستان کی سا لمیت و بقاء کے لیے پوری قوم متحد ہے،چودھری تیمور علی خاں

اتوار 16 اگست 2020 17:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2020ء) :پاکستان کی سا لمیت و بقاء کے لیے پوری قوم متحد ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کے لیے حکومت اپنا متحرک کردارادا کر رہی ہے آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔کشمیریوں کی آزادی کے لیے دعاگو ہیں پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی کوششوں سے معرض وجود میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سینئر رہنما چودھری تیمور علی خاں کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس میں تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف ثناء اللہ گورسی، چوہدری عظیم الحسن، عمران یوسف، بلال مصطفیٰ صدر تحریک انصاف یوتھ ونگ شریک ہوئے جنہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ متحد ہو کرکشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں۔

(جاری ہے)

کشمیر جلد پاکستان کا حصہ ہوگا۔کشمیریوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ریلی یوم آزادی و یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تحر یک انصاف یوتھ ونگ ریلی جناح پارک جڑانوالہ سے شروع ہو کر میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یوم ازادی و یکجہتی کشمیر ریلی میں چوہدری عظیم الحسن، رانا ناصر،راؤ سعید، عاشق جٹ، راجہ ندیم اکبر، ضیاء انور گجر، راؤ دلدار، ظفر اللہ جمالی نے بھی شرکت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات