اے پی سی کے نام پر چوری کو چھپانے کی ناکام کوشش کی جاری ہے ، قوم کرپٹ ٹولے کی اصلیت سے باخوبی واقف ہے‘ اعجاز احمد چوہدری

پیر 17 اگست 2020 00:14

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2020ء) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری کی حلقہ این اے 133 ٹائون شپ میں پارٹی رہنما وسابقہ ناظم آصف جٹ کی جانب سے منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں آمد کیک کاٹا اورشجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا یا ۔

(جاری ہے)

اعجازاحمد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کا شکار ہو چکی ہے ،کرپٹ اپوزیشن کو ایک دوسرے پر اعتبار نہیں ، بلاول اور مریم صفدر اپنے والدین کی کرپشن بچانے کے لئے اپوزیشن کو استعمال کرر ہے ہیں ، اے پی سی کے نام پر چوری کو چھپانے کی ناکام کوشش کی جاری ہے ، قوم کرپٹ ٹولے کی اصلیت سے باخوبی واقف ہے ، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست کا جنازہ نکل چکاہے اور ان کا مستقبل تاریک ہو چکاہے ۔

انھوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا آئی پی پی کمپنیوں سے سستی بجلی کا معاہدہ بڑی کامیابی ہے۔