خادم رضوی کا مسجد وزیر خان میں ویڈیو شوٹ کے معاملہ پر سخت ردِعمل

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے اگلا جمعہ مسجد وزیر خان میں پڑھنے کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 اگست 2020 14:02

خادم رضوی کا مسجد وزیر خان میں ویڈیو شوٹ کے معاملہ پر سخت ردِعمل
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست 2020ء) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے اگلا جمعہ مسجد وزیر خان میں پڑھنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے مسجد وزیر خان میں ہونے والے حالیہ فوٹو شوٹ پر سخت تنقید کی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے نظریہ پاکستان مار چ کے شرکا ء سے خطا ب کر تے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین ر ضوی نے مزید کہا کہ مسجد میں ناچنے گانے والے کو صرف یہ کہہ کر چھوڑ دیا گیا کہ آئندہ نہیں ہو گا،لیکن جو گیا اس کا ذمہ دار کون ہو گا۔

ساتھ ہی انہوں نے مسجد وزیر خان میں اگلا جمعہ پڑھنے کا بھی اعلان کیا۔
علامہ خادم حسین ر ضوی نے کہا کہ 14اگست اسلام اور پاکستان سے عہد و فا کا د ن ہے، نامو س ر سا لت ؐ اور نظر یہ پاکستان پرکسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیا جا ئیگا، نظر یہ پاکستان اس ملک کی اسا س ہے،اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام سے منہ مو ڑ کر تر قی کرنا ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے نظریہ پاکستان مار چ کے شرکا ء سے خطا ب کر تے ہوئے کیا اس مو قع پرعلامہ یو سف ر ضوی ،و حید نور ر ضوی و دیگر بھی خطا ب کیا ، علامہ خادم حسین ر ضوی نے مزید کہاکہ پاکستان جس مقصد کیلئے بنا تھا جب تک قوم اس مقصد کی طر ف نہیں لو ٹے گی ملک او ر ملت کا یہی حا ل رہے گا،حصو ل پاکستان کے مقا صد پرعمل درآ مد کیلئے فوری اقدامات کیے جا ئیں ، انہو ں نے مزید کہاکہ اس ملک کی بنیادو ں میں لاکھو ں شہیدوں کا خون اور ستر ہزار بیٹیوں ، بہنو ں کی عز ت شامل ہے جوقو میں اپنی تار یخ کو بھلا دیتی ہے وہ مٹ جا یا کر تی ہیں ، ملک اور قوم کے اصل ہیرو ر کو در ست انداز میں نصا ب میں شامل کیاجائے ، انہوں نے کہاکہ کارو باری حکمران نے اپنے کار و بار میں کھر بو ں رو پے کی تر قی کی لیکن جب ملک چلانے کی باری آ ئی تو قوم کے بچے بچے کومقرو ض کر دیا۔

ملک کا ہر شعبہ تباہی کا شکارہے ، کو ئی ایک ادارہ بھی قا بل مثا ل نہیں ، اقربا ء پروری اور لو ٹ مار کا بازار گرم ہے اہل اور قا بل لو گوں کو آ گے لا یا جائے ۔