زیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے4سالوں میں آزاد خطہ کو ترقی کے فاسٹ ٹریک پر چڑھا دیا ‘ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی

پیر 17 اگست 2020 14:24

زیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے4سالوں میں آزاد خطہ ..
کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2020ء) ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمد ایوب خا ن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نی4سالوں میں آزاد خطہ کو ترقی کے فاسٹ ٹریک پر چڑھا دیا ہے اب یہ خطہ حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بن چکا ہے آیندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں دوبارہ بھاری منڈیٹ حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائے گی مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوے اس کی مثال نہیں ملتی، میرٹ کی بالا دستی ہو یا رسل و رسائل، تعلیم ہو یا صحت ہماری حکومت لوگوں کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہی ہے ضلع کوٹلی میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس لائے جس کا فائدہ برائے راست عوام کو پہنچ رہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں مسئلہ کشمیر کو عالمی دنیا کے سامنے بہترین انداز میں اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیربھربالخصوص ضلع کوٹلی میںتعمیروترقی کاسفرتیزی سے جاری ہے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق ان کی دہلیزپر مہیا کر نے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ آزا د کشمیر میں ایک خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں موجود ہ حکومت نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس ، عملی اور انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں حکومت آزاد کشمیر کی ہدایات کی روشنی میں کم ترقی یافتہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر تعمیرو ترقی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا سب سے بڑا کارنامہ سرکاری اداروں میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیاں ، پبلک سروس کمیشن کی غیر جانبدارانہ تشکیل ،ترہویں ترمیم کے ذریعے مالی خود مختاری اور وزیر اعظم انفراسٹرکچرپروگرام کے تحت پہلی بار سو فیصد منصوبوں کی تکمیل اس کے علاوہ تمام حلقوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے جتنے فنڈز مسلم لیگ ن کے دور میں خرچ ہوئے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔