اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 بہارہ کہو میں علی نواز اعوان اورعمر ایوب خان نے 132KVگرڈ کا افتتاح کر دیا

منگل 18 اگست 2020 00:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2020ء) اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 بہارہ کہو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی ای امور علی نواز اعوان اور وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے پیر کو 132KVگرڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا کہ واپڈا نیٹ ورک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لا رہے ہیں، ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتت ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ گرڈ سٹیشن کے قیام سے اسلام آباد میں بجلی کی طلب و رسد متوازن ہو جائے گی، ہر شعبہ میں ریکارڈ اصلاحات لا رہے ہیں۔