سکھر سے اغوا کارکنوں کو فوری بازیاب کرایا جائے ،سردار عبدالرحیم

منگل 18 اگست 2020 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبد الرحیم نے سکھر ضلع کی حدود سے نامعلوم ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پیر صاحب پگارا کے جماعت کے سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے محمد صادق بھن اور ان کے دوست محمد رفیق چاکرانی کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا ہے سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سندھ میں امن امان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، سندھ کو ڈاکوں کی اسٹیٹ بنادیا گیا ہے آئے روز لوگ اغوا ہورہے ہیں جو کہ تاوان دیکر آزاد ہورہے ہیں مگر سندھ حکومت اغواہ برائے تاوان کی روک تھام کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہیں، حکومت نے عوام کو ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جس کی پرزور الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں