آزاد کشمیر میں پنجاب طرز پر یوٹیلیٹی الائونس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

بدھ 19 اگست 2020 17:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2020ء) پنجاب طرز پر یوٹیلیٹی الائونس کا نوٹیفکیشن جاری۔ ملازمین کا جشن، حکومت، چیف سیکرٹری، سیکرٹری مالیات اور قاضی عنایت علی کا خصوصی شکریہ۔ ملازمین نے شکرانے کے نوافل ادا کیے۔ شریف اعوان، چوہدری جاوید، گلبہار مغل، ملک اشفاق، اصغر خان، خالد راٹھور، علی کاظمی، راجہ ضیغم فاروق، امجد اعوان، قاضی اقبال، زین العابدین، چوہدری افتخار اور دیگر نے حکومت اور محکمہ مالیات کا شکریہ ادا کیا۔

ملازمین سول سیکرٹریٹ نے شریف اعوان، چوہدری جاوید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ملازمین باہر نکل آئے اور مختلف بلاک شریف اعوان، جاوید چوہدری کے نعروں سے گونجتے رہے۔ سردار محمد شبیر عباسی نے اس موقع پر ملازمین سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کو اللہ پاک سلامت رکھے۔

(جاری ہے)

ہماری قیادت نے کبھی ہمیں مایوس نہیں کیا۔ آج ہم سب شکرانے کے نوافل ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی بہت بڑے استقبالیہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ملازمین کو موجودہ دور میں بڑے پیکج سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی تنظیم اور محکمہ کے خلاف نہ ہیں۔ عدلیہ الائونس، ہیلتھ الائونس، رسک الائونس ان ملازمین کا حق تھا اور ہمیں خوشی ہوئی۔ ہمارے حقوق ملنے پر بھی خوشی کا اظہار ہونا چاہیے۔