کاشتکارہفتے میں دوبار پیسٹ سکائونٹنگ کریں، ڈائریکٹر زراعت ملتان کاکبیروالاکے مواضعات کا دورہ

بدھ اگست 18:20

ملتان ۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) ڈائریکٹر ایگری کلچر ملتان ڈویژن چوہدری شہزاد صابر نے گزشتہ روز تحصیل کبیر والا کے مواضعات باگڑ سرگانہ ، کوٹ اسلام، دادوآنہ، حویلی کورنگا، کنڈی ملکانی، سدھو پورہ، بربیگی، قتالپور، بہاولپور، چوپڑہٹہ، چک سلطان محمود اور بھٹیاں والا کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے رانا مقصود احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت و فیلڈ خانیوال اور سٹاف کے ہمراہ کپاس، دھان، کماد، مکئی، باغات و دیگر فصلات سے متعلق امور اور محکمانہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مختلف زمینداروں سے ملاقاتیں کر کے فصلوں کی بہتر نگہداشت و جدید کاشتکاری امور سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کپاس کی فصل کی موجودہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا اور سفید مکھی اور دیگر رس چوسنے والے کیڑوں اور ان کے تدارک سے متعلق زمینداروں و فیلڈ عملہ کو مفید مشورے دیئے۔ انہوں نے ہدایات دیںکہ افسران و سٹاف زیادہ سے زیادہ وقت فیلڈ میں کسانوں کے ساتھ گزاریں۔کپاس سے متعلق ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکائوٹنگ کریں اورہاٹ سپاٹ کو فوری طور پر محکمہ زراعت کی طرف سے سفارش کردہ زہروں کے ساتھ تدارک کریں۔

متعلقہ عنوان :