معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کا پمز ہسپتال کا دورہ

بدھ 19 اگست 2020 19:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے بدھ کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز بھی موجود تھے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی اورپمز کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میں بھرپور معاونت کی جائے، کوآرڈینیٹر برائے صحت سے مکمل کوآرڈینیشن سے مریضوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے کہا کہ پمز بھرپور طریقے سے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے، پمزکسی بھی مسئلے کی صورت میں خود آپ کی ٹیم کے لئے موجود ہوں۔ اس موقع پر اسلام آباد ریجن سے ہیلتھ کوآرڈینیٹر عزیر حلقہ این اے 52 ، حلقہ این اے 53 و 54 سے کوآرڈینیٹرز نے بھی شرکت کی۔