سو بڑی برآمدی کمپنیوں میں ٹیکسٹائل کی 69 ، چاول برآمد کرنے والی 11 کمپنیاںشامل ہیں، رپورٹ

جمعرات اگست 14:20

سو بڑی برآمدی کمپنیوں میں ٹیکسٹائل کی 69 ، چاول برآمد کرنے والی 11 کمپنیاںشامل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) پاکستان سے سب سے زیادہ برآمدات کرنے والی 100 بڑی کمپنیوں میں ٹیکسٹائل کی 69 جبکہ چاول برآمد کرنے والی 11 کمپنیاں شامل ہیں۔ ایک سو بڑی برآمدی کمپنیوں میں ٹیکسٹائل کی 69 کمپنیوں کا برآمدات میں حصہ 76 فیصد ہے اور چاول برآمد کرنے والی 11 کمپنیاں برآمدات میں 8 فیصد کی حصہ دار ہیں۔

انسائیٹڈ انڈسٹری رپورٹ کے مطابق ملک کی سب سے زیادہ برآمدات کرنے والی ٹیکسٹائل کی 69 کمپنیوں کا شعبہ کی برآمدات میں حصہ 54 فیصد جبکہ چاول کی کل برآمدات میں 11 کنپنیوں کا حصہ 33 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق سو کمپنیوں میں سیمنٹ برآمد کرنے والی تین کمپنیاں بھی شامل ہیں جن کا ایک سو برآمد کنندگان کی برآمدات میںحصہ 1.9 فیصد جبکہ شعبہ کی برآمدات میں حصہ65 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح گوشت برآمد کرنے والی ایک بڑی کمپنی کا سو کمپنیوں کی برآمدات میںحصہ 0.7 فیصد جبکہ گوشت کی مجموعی قومی برآمدات میں 20 فیصد حصہ ہے۔ مزید برآں ادویات برآمد کرنے والی ایک کمپنی بھی سو کمپنیوں کی برآمدات میں 0.7 فیصد جبکہ شعبہ کی برآمدات میں 28 فیصد کی حصہ ہے۔ چینی برآمد کرنے والی ایک کمپنی بھی 0.6 فیصد حصہ کے ساتھ سو بڑی برآمدی کمپنیوں میں شامل ہے جس کا چینی کی کل برآمدات میں حصہ 71 فیصد جبکہ کھیلوں کا سامان برآمد کرنے والا ایک ادارہ 0.5 فیصد برآمدات کے ساتھ سو اداروں میں شامل ہے جبکہ کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں اس کا حصہ 18 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :