نیشنل پارٹی کا شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے 26اگست کو ہڑتال کی حمایت کااعلان

جمعرات 20 اگست 2020 19:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2020ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے 26اگست کو ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے شہید نواب اکبر خان بگٹی کی عظیم و لازاول جدوجہد پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 26 اگست کا دن دو طرع سے طلوع ہوتا ہے۔

ایک یہ کہ بلوچستان میں جاری ظلم و جبر اور ناانصافی کی انتہا کی تسلسل اور دوسری قومی سوال و قومی حاکمیت کی مضبوط جدوجہد کی داستان کو بیان کرتی رہے گی ۔جب آمرانہ و حاکمانہ پالیسیوں کی بدولت بلوچستان میں آگ و خون کی ہی کھیلی جارہی تھی ۔اور اسی گھمنڈ پر مبتلا ہوکر بلوچ قوم کو بزور قوت زیر کرنے کی کوشش کی گء۔اور اسی سالہ بزرگ اور قومی رہنما نواب اکبر خان بگٹی کو شہید کیا گیا۔

(جاری ہے)

لیکن نواب اکبر بگٹی اپنے سیاسی نظریہ اور ظلم و انصافی کے خلاف جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے اور شہادت کو قبول کیا۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی نے اس وقت بھی اصولی موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اور سیاسی مسائل کو طاقت کے بجائے بات چیت سے حل کیا جاتا ہے۔لیکن طاقت نے بلوچستان کو خون آلود کردیا۔نیشنل پارٹی اب بھی اصولی موقف پر قائم ہے کہ بلوچستان میں دوبارہ سیاسی مذاکرات کے سلسلے کو شروع کیا جائے جو نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے اپنے دور حکومت میں شروع کیئے تھے۔بصورت دیگر مشکلات بڑھت یجائیں گے بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی بلوچ ریپبلیکن پارٹی کی ہڑتال کی حمایت اور عوام سے اس کو کامیاب کرنے کی اپیل کرتی ہے۔