نواب ذوالفقار مگسی کانیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میرحاصل بزنجو کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

جمعرات 20 اگست 2020 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2020ء) سینئرسیاستدان سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میرحاصل بزنجو کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل بزنجو پاکستان میں مظلوم قومیتوں کے حقوق کے علمبردار تھے، بلوچستان کے حقوق اور جمہوریت کیلئے انکی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت،صوبائی خودمختاری اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے انہوں نے سختیاں برداشت کیں لیکن اپنے موقف پر ہمیشہ ڈٹے رہے۔ وہ پارلیمنٹ میں جمہوریت کی توانا آواز تھے۔ مرحوم کی وفات پر انکی جماعت اور خاندان کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔