عدالت نے پی آئی اے کے ایک اور پائلٹ کے خلاف ڈی جی سول ایوی ایشن کو حتمی کارروائی سے روک دیا

جمعہ 21 اگست 2020 12:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے ایک اور پائلٹ کے خلاف ڈی جی سول ایوی ایشن کو حتمی کارروائی سے روک دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پائلٹ حیدر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں درخواست گزار پائلٹ نے اپنے لائسنس کو معطل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کا موقف سننے بغیر ڈی جی سول ایوی ایشن نے لائسنس معطل کر دیا، اور اپیل پر کارروائی کا اختیار سزا سنانے والی اتھارٹی کو دے دیا گیا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کے خلاف تمام کارروائی آئین کے دفعات کی کھلی خلاف ورزی ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ لائسنس معطلی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔