حیدرآباد، ہائی ٹرانسمیشن لائن سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق، 3 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشنازک

جمعہ 21 اگست 2020 16:30

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2020ء) حیدرآباد میں ہائی ٹرانسمیشن لائن سے کیبل تاریں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اسلام آباد چوک سے گزرنے والی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے اوپر سے کیبل تاریں ڈالی جارہی تھیں کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا اور 3 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :