لینڈ کروزر گاڑی الٹنے سے 16افراد زخمی،ہسپتال منتقل، گاڑی میں سوارافرادغیر قانونی طور پر نوشکی کے راستے ایران جارہے تھے،لیویز ذرائع

جمعہ 21 اگست 2020 16:34

نوشکی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) لینڈ کروزر گاڑی الٹنے سے 16افراد زخمی۔لیویز ذرائع کے مطابق ایک لینڈ کروزر گاڑی میں سوارکچھ لوگ ایران جارہے تھے کہ نوشکی کے علاقے مل کے قریب الٹ گئی جس میں سوار تقریبا 16 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو سول ہسپتال نوشکی منتقل کر دیا گیا جن کا تعلق آزاد کشمیر اور پنجاب سے بتایا جاتا ہے جو غیر قانونی طور پر نوشکی کے راستے ایران جانا چاہتے تھے۔نوشکی انتظامیہ تفتیش کرکے مزید کارروائی کر رہی ہے۔